عابد شیر علی خود بجلی چوروں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں: وزیراعلی خیبر پی کے

پشا ور (این این آئی) وزیر اعلی خیبر پی کے  پرویز خٹک نے  وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کو بجلی چور کے لقب سے نوازتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی چوری پر قابو پانا خیبر پی کے  حکومت کی نہیں بلکہ واپڈا کی ذمہ داری ہے۔ پشاور میں ٹریفک ہیڈ کواٹر اور گلبہار پولیس سٹیشن پر اچانک چھاپے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پرویز خٹک نے کہا کہ وزیر مملکت  خیبر  پی کے کے وزرا ء پر بجلی چوری کے الزامات لگا کر اپنی ذمہ داریوں سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عابد شیر علی بتائیں کہ انکا خود کیا کردار ہے۔ وہ خود بجلی چوروں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ پرویز خٹک نے کہا کہ وفاقی حکومت بنوں کی بجلی بند کر دے تو پھر دیکھے گی کہ خیبر پی کے حکومت کیا اقدام  کرتی ہے۔ وزیراعلی کے اچانک چھاپے پر پولیس اور ٹریفک افسروں کی دوڑیں لگ گئی ٹریفک ہیڈ کواٹر اور تھانہ گلبہار کے ریکارڈز  چیک کئے۔وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ ہر تھانے میں مرد و خواتین کیلئے ایک استقبالیہ کائونٹر قائم ہونگے‘ ہماری حکومت میں کبھی ایسا نہیں ہو سکتا کہ معاملات ٹھیک نہ ہوں۔وزیر مملکت خیبر پی کے کے وزیر اعلیٰ چوری کے الزامات لگا کر ذمہ داروں سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‘ انہوں نے شہر کا اچانک دورہ کیا‘ شہر میں ٹریفک اور صحت و صفائی سے متعلق آگاہی حاصل کی‘ غفلت پر کئی اہلکار معطل کئے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...