تھری جی ٹیکنالوجی کے لائسنس کی نیلامی مارچ میں مکمل کئے جانے کا امکان

تھری جی ٹیکنالوجی کے لائسنس کی نیلامی مارچ میں مکمل کئے جانے کا امکان

Jan 10, 2014

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں تھری جی ٹیکنالوجی کے لائسنسز کی نیلامی کا عمل مارچ میں مکمل کئے جانے کا امکان ہے۔ پی ٹی اے کے ہائرکردہ غیرملکی کنسلٹنٹس کنسورشیم نے تیاری شروع کردی ہے۔ وفاقی حکومت اور پی ٹی اے کے اعلیٰ حکام نے نجی ٹی وی کو بتایا تھری جی ٹیکنالوجی کی نیلامی مارچ میں کرنیکا حتمی فیصلہ کرلیاگیا۔ نیلامی کیلئے انفارمیشن میمورنڈم کی تیاری ضروری ہے، اس سلسلے میں پی ٹی اے کی ہائرکردہ غیرملکی کنسلٹنٹس کے کنسورشیم نے ملکی وغیرملکی ٹیلی کام کمپنیوں کے سربراہوں کے ساتھ مشاورت شروع کردی ہے۔ حکام کے مطابق تھری جی کے تین لائسنسز کی نیلامی سے وفاقی حکومت کو 1 سے ڈیڑھ ارب ڈالر کی آمدن متوقع ہے۔
تھری جی لائسنس

مزیدخبریں