ایتھنز: پاکستانی کے قتل کیس کی سماعت‘ والدین‘ قاتل کی دوست لڑکی کے بیانات ریکارڈ

ایتھنز (این این آئی) میرے بچے کو روزی کیلئے جاتے ہوئے قتل کر دیا گیا۔ رنج و غم کا کیا فائدہ‘ جس نے میرا گھر اجاڑ دیا ہمارا سہارا چھین لیا ‘جو اپنی آٹھ  بہنوں کی شادی کرنا چاہتا تھا۔ صرف رنگ و نسل کے فرق پر ہمارے بیٹے کو قتل کر دیا گیا۔ ایتھنز ہائیکورٹ میں ستائیس سالہ  شہزاد لقمان کے والدین کا عدالت میں بیان۔ قاتل کی  دوست لڑکی نے بھی بیان دیا‘لقمان کی ماں نڈھال ہو گئی۔  ایتھنز ہائیکورٹ میں یونانی نیونازی جماعت کے غنڈوں کے ہاتھوں  جنوری 2013ء کو قتل ہونے والے ضلع گجرات لال موسیٰ کے رہائشی شہزاد لقمان  کے قتل کی سماعت ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن