سرینگر (اے این این) مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنماؤں نے نئی دہلی میں عام آدمی پارٹی کے دفتر پر بھارتی انتہا پسندوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ا نتہا پسندی نے نام نہاد جمہوریت کا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے، بھارت شدت پسند ملک بنتا جا رہا ہے، کشمیر کے معاملے پر بھارت کی تمام جماعتوں کی سوچ ایک جیسی ہے، بھارتی حکمران کشمیر کو بڑا مسئلہ تسلیم کر لیں اور حقیقت کا اعتراف کریں، بھارتی عوام مسئلہ کشمیر کو تعصب کی عینک لگا کر نہ دیکھیں۔شدت پسند ہندو تنظیم کے کارکنوں کی طرف سے کئے گئے حملے پر کشمیر کے مزاحمتی لیڈروں نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
عام آدمی پارٹی کے دفتر پر حملے سے انتہا پسندوں کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا: حریت قائدین
Jan 10, 2014