امریکہ کے تحفظات نظر انداز‘ افغانستان کا ناکافی ثبوت پر 72 طالبان قیدی رہا کرنے کا اعلان

Jan 10, 2014

کابل (بی بی سی+رائرز) فغان صدر حامد کرزئی کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے سکیورٹی خطرہ قرار دیے جانے والے ایسے قیدیوں کو رہا کر دیا جائے گا جن کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے ثبوت کافی نہیں ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل امریکہ کی حراست میں رہنے والے 88 میں سے 72 قیدیوں کے خلاف ثبوت ناکافی ہیں۔ اس اقدام سے امریکہ اور افغانستان کے درمیان اختلافات میں مزید اضافہ ہوگا۔واشنگٹن کے ساتھ سکیورٹی معاہدے پر دستخط نہ کرنے کی وجہ سے پہلے ہی دونوں ممالک کے تعلقات تناؤ کا شکار ہیں۔امریکہ ان قیدیوں کی رہائی کے سخت خلاف ہے اور اس کا موقف ہے کہ یہ قیدی امریکی اور نیٹو افواج کے اہلکاروں کو زخمی یا قتل کرنے میں ملوث ہیں۔مارچ 2013 میں افغان حکومت نے بگرام جیل کا کنٹرول سنبھال لیا تھا ۔

مزیدخبریں