کابل (نیوز ایجنسیاں) افغانستان میں نیٹو اور افغان سکیورٹی فورسز کی طالبان کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ مہمند، قندھار سمیت متعدد علاقوں میں بیسیوں طالبان شہید کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔ ترجمان نیٹو نے کہا کئی ٹھکانے بھی تباہ کر دئیے ہیں اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ ادھر طالبان نے نیٹو کے اس دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ یاد رہے طالبان نے رواں سیزن میں افغان نیٹو اور امریکی فوجیوں پر حملے تیز کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
طالبان کیخلاف نیٹو اور افغان سکیورٹی فورسز کی کارروائی جاری، بیسیوں شہید کرنے کا دعویٰ
Jan 10, 2014