واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدرباراک اوباما نے کہاہے کہ سربراہان مملکت کی جاسوسی پر عائد پابندیوں میں سختی متعارف کرانے کے علاوہ نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے کردار میں تبدیلیوں پر بھی غورکیا جارہا ہے ، امریکی صدرباراک اوباما نے کہاکہ اس حوالے سے اپنے فیصلوں کے بارے میں اگلے ہفتے تک اعلان کر سکتے ہیں، وہ اس سلسلے میں قانونی ماہرین، وکلا کے ساتھ مشاورت کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔