بغداد (نوائے وقت نیوز) فوجی بھرتی مرکز کے باہر خودکش حملہ کیا گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق خود کش حملے میں 13 ریکروٹسجاں بحق ہو گئے۔ دھماکے میں 30 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ادھر فلوجہ اور رمادی کے درمیان علاقے البوبالی میں سکیورٹی فورسز نے القاعدہ جنگجوئوں کے خلاف ٹینکوں کا استعمال بھی کیا۔ شدید لڑائی جاری ہے۔