لاہور ( اپنے نامہ نگار سے )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاہے کہ عدالتیں تخفظ فراہم کرنے کی جگہ ہیں اور ان مقامات پر نقص امن کی صورت حال سے نمٹنے کےلئے ہر ممکن اقدام بروئے کار لائے جائیں کیونکہ ایسے واقعات سے عدالتوں کی عظمت اور ساکھ بھی متاثر ہو رہی ہے اور ایسے واقعات کا قلع قمع کرنا ضروری ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز سیشن کورٹس لاہور میں بخشی خانوں سے عدالتوں تک قیدیوں کو لانے اور لیجانے کےلئے حفاظتی راستے کا افتتاح کے بعدوکلاءنمائندگان وخاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مسٹرجسٹس شیخ نجم الحسن،مسٹر جسٹس منظور احمد ملک ، رجسٹرار سردار احمد نعیم، سیشن جج لاہورحامدشاہ، سینئر سول جج شیرعباس،ایڈیشنل سیشن جج چوہدری طارق جاوید لاہور اور دیگر عدالتی افسران کے علاوہ وکلاءکی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجو د تھی۔