ملک اسحق کی درخواست ضمانت پر ڈی پی او بھکر اور تفتیشی افسر سے جواب طلب

ملک اسحق کی درخواست ضمانت پر ڈی پی او بھکر اور تفتیشی افسر سے جواب طلب

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس انوارالحق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کالعدم تنظیم کے مرکزی رہنما ملک اسحاق کی ضمانت کے لئے دائر درخواست پر ڈی پی او بھکر سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔عدالتی سماعت کے دوران ملک اسحاق کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے انکے موکل کواشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام کے تحت درج مقدمہ میں گذشتہ آٹھ ماہ سے گرفتار کر رکھا ہے۔انتظامیہ کے پاس انکے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں اس کیس میں پولیس خود ہی مدعی ہے اور خود ہی گواہ بھی لہذا عدالت درخواست ضمانت منظور کرئے۔جس پرعدالت نے ڈی پی او بھکر، تفتیشی آفیسر سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پندرہ جنوری کو جواب طلب کر لی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...