”ماﺅنٹ بیٹن اور ریڈکلف نے تقسیم ہند کے دوران زیادتی کی“

”ماﺅنٹ بیٹن اور ریڈکلف نے تقسیم ہند کے دوران زیادتی کی“

Jan 10, 2014

لاہور (نیوز رپورٹر) ماﺅنٹ بیٹن اور ریڈ کلف کے تعصب، لاعلمی اور نادانی کی سزا کشمیری اور بھارتی 4 اضلاع 65 سالوں سے بھگت رہے ہیں۔ ڈاکٹر ابراہیم مغل ایگری فورم کے چیئرمین ڈاکٹر ابراہیم مغل نے کہا کہ برطانیہ ماﺅنٹ بیٹن اور ریڈ کلف کے تعصب اور نااہلی نے برصغیر کے دوران جالندھر، گرداسپور، ہوشیار پور اور امرتسر کے ساتھ ساتھ کشمیر ہندوستان کے ساتھ ناجائز شامل کرکے ان علاقوں کی پامالی وہاں کے آزاد رہائشیوں کو غلامی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ماﺅنٹ بیٹن اور ریڈ کلف نے دانستہ برصغیر میں جو زیادتی اور ناانصافی کی ہے برطانیہ کےلئے اب بھی ممکن کہ اپنے جسم پر لگا یہ داغ صاف کرے اور ان علاقوں کو دنیا کے ساتھ مل کر آزاد کرائے۔

مزیدخبریں