لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلسنّت کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ جماعت اہلسنّت ربیع الاوّل کے دوران ”نفرتیں مٹاﺅ محبتیں بڑھاﺅ“ مہم جاری رکھے گی، جماعت اہلسنّت نے عید میلادالنّبی منانے کی تیاریاں مکمل کر لیں، بارہ ربیع الاوّل کو تمام شہروں سے عیدمیلادالنّبی کے جلوس نکالے جائیں گے اور گھروں، بازاروں اور گلیوں کو سجایا جائے گا، سیاسی راہنما منفی سیاست چھوڑ کر اپنے آقاﷺ کے یومِ ولادت کی خوشیوں میں شریک ہو جائیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنّت کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے عیدمیلادالنّبی کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بحرانوں سے نجات کا واحد راستہ اسوہ¿ حسنہ کی پیروی ہے۔