اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ریحام خان کی ڈریس ڈیزائنر مونیکا پراچہ نے کہا ہے کہ ریحام خان نے ولیمے پر جو جوڑا پہنا وہ ایک مہینہ پہلے لیا تھا۔ ریحام خان ورائٹی آف کلر پہنتی ہیں۔ ولیمے کے ڈریس کا رنگ بھی ان کا پسندیدہ ہو گا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ریحام کے ولیمے کا ڈریس 2015ء کی کلیکشن میں سے ہے۔ ریحام کپڑوں کی خریداری میں میانہ روی سے کام لیتی ہیں۔ ڈیڑھ سال سے ریحام خان کے کپڑے تیار کر رہی ہوں۔ ان کی پسند اور ناپسند کا اندازہ ہے۔ ریحام خان بہت میٹھے مزاج کی ہیں اور ہلکے کلر پہنتی ہیں۔