لاہور: داعش سے تعلق کے الزام میں 2 افراد گرفتار، لٹریچر، نقشے، سمیں برآمد

لاہور (نامہ نگار) فیکٹری ایریا کے علاقہ میں حساس اداروں کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے داعش سے تعلق رکھنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لٹریچر، سرکاری عمارتوں کے نقشے، جعلی سمیں، غیر ممنوعہ اشیا برآمد کرکے انہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر فیکٹری ایریا کوٹ عبدالمالک میں واقع ایک گھر میں چھاپہ مار کر دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والوں کا تعلق ٹانک کلاچی ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے وہ ایک ماہ قبل مریدکے میں بھی ایک مدرسے میں رہائش پذیر تھے جس کے بعد انہوں نے فیکٹری ایریا کے علاقہ میں کرائے کے گھر میں رہائش اختیار کر لی تھی۔ جہاں ان کی ریکی جاری تھی جبکہ مقامی پولیس نے کسی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...