لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دہشت گردوںکو دھماکہ خیز مواد اور جدید ہتھیار سپلائی کرنے والے 2 مجرموں کومجموعی طورپر 50 سال قید کی سزا سنا دی۔ عدالت کے روبرو تھانہ نولکھا پولیس نے طارق اور ضیاء کو گرفتار کرکے چالان پیش کیا تھا جس کے مطابق پولیس نے طارق اور ضیاء کو ریلوے سٹیشن سے گرفتار کرکے ان سے دھماکہ خیز مواد اور جدید ہتھیار برآمد کئے۔ دونوں ملزم دہشت گردوں کو اسلحہ سپلائی بھی کرتے تھے۔ ملزموں نے الزامات کی صحت سے انکار کیا تھا۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد طارق اور ضیاء کو مجموعی طور پر پچاس سال قید اور ان کی جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔