مسلم ممالک میں کفر کے فتوے لگا کر خون بہانا جہاد نہیں فساد ہے: حافظ سعید

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعۃالدعوۃ حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ اسلام دہشت گردی نہیں امن و سلامتی کا دین ہے، کسی شخص کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ بلاوجہ کسی کافر کا بھی قتل کرے۔ دشمنان اسلام کی یہ پرانی خواہش تھی کہ مسلمان آپس میں ایک دوسرے کا خون بہائیں اور قتل و غارت گری کا بازار گرم کریں، آج بعض لوگ ان کے ہاتھوں میں کھیل کر ان کی یہ دیرینہ خواہش پوری کر رہے ہیں۔ دین کا علم نہ رکھنے والے ان ناسمجھ لوگوں کی غلط حرکتوں کی وجہ سے صلیبیوں و یہودیوں کو اسلا م کو بدنام کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ جامع مسجد القادسیہ میں خطبہ جمعہ کے دوران اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلام اقلیتوں کے جان و مال کے بھی مکمل تحفظ کا حکم دیتا ہے۔ مسلمان ملکوں میں کسی پر کفر کے فتوے لگا کر خون بہانا جہاد نہیں فساد ہے۔ علماء کرام قرآن و سنت کی روشنی میں لوگوں کی صحیح رہنمائی کریں اور نوجوانوں کو کفار کی سازشوں اور فتنوں کا شکار ہونے سے بچائیں۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ اسلام نے ایک مسلمان کے جان و مال اور عزت کی حرمت کو مکہ شہر کی حرمت کی طرح قرار دیا ہے۔ آج بعض لوگ جس کو چاہتے ہیں پہلے کافر قرار دیتے ہیں اور پھر اس کے قتل کا فتویٰ جاری کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایسے خطے جہاں اسلام دشمن قوتوں نے زبردستی قبضے کر رکھے ہیں اور مسلمانوں کی عزتیں، جان و مال اور حقوق محفوظ نہیں ہیں وہاں مسلمانوں کو اپنے مظلوم بھائیوں کی مددکا حکم ہے۔اس کے علاوہ مسلمان ملکوں میں کسی پر کفرکے فتوے لگا کر خون بہانا جائز نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...