ڈسٹرکٹ ہسپتال سرگودھا میں مزید ایک بچہ دم توڑ گیا

Jan 10, 2015

سرگودھا (نامہ نگار) سرگودھا کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مزید ایک بچہ سہولیات کے فقدان کی نذر ہوگیا۔ رواں ماہ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نوزائیدہ بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زیادہ تر بچے تشویش ناک حالت میں لائے جا رہے ہیں جس کے باعث بچوں کی اموات کی شرح زیادہ ہے ۔دوسری جانب شدید سردی میں ہسپتال کی گیس کنکشن منقطع ہونے کے باعث زیر علاج مریض مزید بیمار ہو رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہسپتال میں ادوایات کا ذخیرہ بھی ختم ہونے والا ہے جس کے باعث آنے والے دنوں میں غریب مریضوںکو ایک بار بھر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

مزیدخبریں