نئی دہلی، اسلام آباد (صباح نیوز) بھارت میں صابر پاکؒ کے مزار پر حاضری کے لئے جانے والے پاکستانیوں سے بھارتی حکام نے ایک بار پھر انتہائی برا سلوک کیا امن کا ڈرامہ رچانے والے بھارت کے حکام نے پاکستان دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے سمجھوتہ ایکسپریس کے ذریعے بھارت جانے والے پاکستانی زائرین سے بدترین رویہ اپنائے رکھا۔ زائرین کی بھارت میں داخل ہوتے ہی سات مرتبہ تلاشی لی گئی اور بھارتی حکام نے ان سے موبائل فون بھی چھین لئے اور انہیں نماز تک پڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ زائرین نے شکوہ کیا کہ بھارت سے آنے والے یاتریوں کو حکومت خصوصی سکیورٹی اور آزادی دیتی ہے۔ مگر بھارت کی جانب سے ایسی بدسلوکی پر کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا۔