فوجی عدالتوں کو متنازعہ بنایا جائے نہ منی مارشل لاءلگا ہے: جاوید ہاشمی

Jan 10, 2015

ملتان (سپیشل رپورٹر) سابق صدر تحریک انصاف و سابق وفاقی وزیر سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کو متنازعہ نہ بنایا جائے اگر قومی اسمبلی میں ہوتا تو فوجی عدالتوں کے حق میں ووٹ ڈالتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ فوجی عدالتوں کو متنازعہ نہیں بنانا چاہئے یہ حقیقت ہے کہ عدالتوں نے فیصلے نہیں کئے اگر کچھ ججوں نے جانوں پر کھیل کر انہیں سزائیں دیں تو کچھ سیاستدانوں نے ان کو سزائیں ہونے ہی نہیں دیں، دہشت گرد سکون سے جیلوں میں بیٹھے ہیں اور دندناتے پھر رہے ہیں، دہشت گردی کلچر بن گیا ہے، سانحہ پشاور کے بعد اب ایسی صورتحال بن گئی تھی کہ فوج کو اپنے اوپر بڑا بوجھ اٹھانا پڑا ہے، منی مارشل لاءنہیں لگا، فوج پہلے ہی سیلاب اور قدرتی آفات کے معاملوں پر اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے، پاکستان کے اندر اور پاک فوج کے اندر خلفشار پیدا کرنے کی کوشش کی گئی پاک فوج کو متحد کرنے اور پارلیمنٹ کو بالا دست کرنے کے لئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا اور آئندہ بھی اگر کوئی بھی قربانی دینی پڑی تو گریز نہیں کرونگا۔ اگر آئندہ 2 سالوں میں بھی بہتر فیصلے نہ آئے تو صورتحال متنازعہ ہو جائے گی۔
جاوید ہاشمی

مزیدخبریں