پنجاب پولیس میں 300 آسامیوں کیلئے ایک لاکھ 63 ہزار درخواستیں موصول

لاہور (نامہ نگار) پنجاب پولیس میں 300 آسامیوں کے لئے ڈیڑھ لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہونے پر آئی جی آفس کے افسران پریشانی کا شکار ہو گئے ہےں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے نائب قاصد، جونیئر کلرک، ڈرائیور اور دیگر پوسٹوں کے لئے 3 سو آسامیوں کے لئے ایک لاکھ 63 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہےں جس کی وجہ سے آئی جی آفس کے افسران کو ان درخواستوں میں سے اہل افراد کو شارٹ لسٹ کرنے مےں مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق صرف من پسند افراد کو بھرتی کر کے معاملہ نمٹا دےا جائے گا۔
پنجاب پولیس آسامیاں

ای پیپر دی نیشن