لاہور (نامہ نگار) حکومت پنجاب نے دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر وزیر اعظم نواز شریف کی جاتی امرا میں رہائش گاہ کے گرد سکیورٹی دیوار کی تعمیر کے منصوبے پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رہائش گاہ کے ارد گرد 10 فٹ اونچی اور اڑھائی کلومیٹر لمبی دیوار بنانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ جس کی تعمیر پر ساڑھے 15کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم ہاﺅس کی سکیورٹی کے لیے جدید ترین الارم سسٹم، جدید سکیورٹی کیمرے اور بکتربند گاڑیاں بھی خریدی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق اخراجات کم کرنے کے لیے دیوار کی بجائے کنکریٹ بلاکس رکھنے کی تجویز بھی دی گئی ہے تاہم سیکیورٹی اداروں نے تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔
وزیراعظم رہائشگاہ