دھند، تتلے عالی میں حادثہ، نوجوان جاں بحق پروازوں میں تاخیر کا سلسلہ جاری

لاہور + تتلے عالی( نامہ نگار + خبر نگار) دھند کے باعث موٹر سائےکل اور کار کے تصادم کے نتےجہ مےں اےک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدےد زخمی ہوگےا۔ بتاےا گےا ہے گذشتہ دوپہر 12 بجے کے قرےب شدےد دھند مےں نوشہرہ ورکاں روڈ پر ماڑی خورد کے قرےب کار اور موٹر سائےکل کے آپس مےں ٹکرانے سے نواحی گاﺅں کھرک کا موٹر سائےکل سوار 26سالہ شہباز ولد اشرف موقع پر جاں بحق جبکہ 20 سالہ لقمان شدےد زخمی ہوگےا۔ کار ڈرائےور موقع سے فرار ہو گےا۔ دوسری طرف لاہور ائرپورٹ پر دھند کی وجہ سے فلائٹ آپریشن بند ہونے اور پروازوں میں تاخیر کا بدترین سلسلہ جاری ہے۔ بیشتر پروازیں دن کے چند گھنٹوں میں لینڈ اور پرواز کرنے کی وجہ سے ائرپورٹ پر مسافروں کا ہجوم لگ جاتا ہے اور مسافروں کا ائرپورٹ کے اندر جانا مشکل ہو جاتا ہے۔ سامان کیلئے ٹرالیاں ختم ہو جانے کے بعد مسافر اٹیچی کیس گھسیٹتے یا لٹکائے ہانپتے کانپتے سیڑھیاں چڑھتے اور ائرپورٹ پر دھکے کھاتے نظر آتے ہیں۔گزشتہ روز عمرہ زائرین نے پروازوں میں مسلسل تاخیر کے خلاف ائرپورٹ پر شدید احتجاج کیا اور ائر لائنز عملے کے خلاف نعرہ بازی کی۔ اتحاد ائرلائنز کی گزشتہ رات جانے والی پرواز آج دوپہر 12 بجے، قطرائرلائنز کی رات ایک بجے جانے والی پرواز آج دوپہر ایک بجے، لندن جانے والی پی آئی اے کی پرواز صبح سوا نو بجے کی بجائے دوپہر بارہ بجکر 30 منٹ اور نیویارک جانے والی پی کے 711 صبح چھ بجکر 50 منٹ کی بجائے دوپہر ایک بجے روانہ ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...