لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر برائے آبپاشی میاں یاور زمان نے کہا کہ سال وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے بیراجوں کی اپ گریڈیشن ،نہروں کی بحالی اور انہیں پختہ کرنے کیلئے 35ارب روپے کی ریکارڈ رقم مختص کی ۔ وزیراعلی پنجاب نے آبیانہ ریٹ بڑھانے کے حوالے سے محکمہ کی تجویز سے اتفاق نہیں کیااور کسانوں کو ریلیف دینے کے لئے آبیانہ کی رقم میں اضافہ کرنے سے انکار کر دیا ۔یہ بات صوبائی وزیر برائے نے شیخوپورہ میں کرلکے مائینز پر بھل صفائی مہم کے آغاز کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے کہی۔انہوں نے بتایا کہ اس سال بھل صفائی پر42 کروڑ70 لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے ۔
نہروں کیلئے 35 ارب روپے مختص کر دیئے ، آبیانہ نہیں بڑھایا : وزیر آبپاشی
Jan 10, 2015