سابق صدرپرویز مشرف پر حملے میں ملوث مجرم خالد محمود کو اڈیالہ جیل میں پھانسی دے دی گئی،

سابق صدر پرویز مشرف  پر حملے میں ملوث مجرم خالد محمود کو اڈیالہ جیل میں رات ساڑھے نو بجے کے قریب تختہ دار پر لٹکایا گیا۔ مجرم خالد محمود کوپھانسی سے قبل  اس کے اہل خانہ سے ملاقات بھی کرائی گئی۔ تفصیلی ملاقات کے بعد مجرم خالد محمود کوپھانسی دی گئی اوراس کی لاش کو اہلخانہ کے حوالے کردیا گیا۔ مجرم  کے خلاف راولپنڈی کے علاقے جھنڈا چیچی میں حملہ کرنے کا الزام تھا ۔جب پرویز مشرف کو آرمی ہاوس جاتے ہوئے ان کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ مجرم کی اپیلیں تمام متعلقہ فورمز سے مسترد ہونے پر پھانسی پر عمل درآمد کیا گیا ہے ،٫

ای پیپر دی نیشن