راولپنڈی کی امام بارگاہ میں ہونے والے دھماکےکے شہداء کی نمازجنازہ لیاقت باغ میں ادا کر دی گئی اس موقع پرانتہائی رقت آمیزمناظردیکھنےمیں آئے، ،ہرآنکھ اشک بارتھی،راولپنڈی سے دیکھتے ہیں

جمعہ کی رات نوبج کرتیرہ منٹ پرایک موٹرسائیکل سواردہشتگرد نےراولپنڈی کے علاقےچٹیاں ہٹیاں میں واقع امام بارگاہ عون محمد رضوی کے مرکزی دروازے پرخودکودھماکے سےاڑایا تھا۔،دھماکے میں آٹھ افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے، اہل علاقہ نےناقص سیکیورٹی کودہشتگردی کی اس کارروائی کی وجہ قراردیا
دن دوبجے شہداء کی نمازجنازہ لیاقت باغ راولپنڈی میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل راجہ ناصر عباس نے پڑھائی،،شہداء کی نماز جنازہ میں سیاسی اورسماجی شخصیات سمیت ہزاروں افراد شریک تھےانہوں نےشدید الفاظ میں دہشت گردی کی مذمت کرتےہوئےکہا کہ امام بارگاہ پرخود کش حملہ انتہائی افسوسناک ہے۔نمازجنازہ سےقبل تقاریر کے دوران شیعہ علماء نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ سنی اورشیعہ بھائی بھائی ہیںآپس میں کوئی جھگڑانہیں،،یہ واقع خالصتاً دہشتگردی ہے،دہشت گردی کوختم کرنے کےلیے پاک فوج کےشانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن