لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا انوسٹی گیشن پولیس نے ڈکیت گینگ کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے نقدی، سترہ موبائل، چار لیپ ٹاپ،موٹرسائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ملزموں دوران تفتیش تین قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔رانا ایاز نے کہا شہر میں جس طرح آپريشن پوليس کام کر رہی ہے اسي طرح انويسٹی گيشن پوليس بھی کام کرے گی۔۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن رانا ایاز سلیمانہوں نے کہا پوليس ملزموں کو پکڑتی ہے ليکن عدالتيں انہیں چھوڑ ديتی ہيں۔انسداد دہشتگردی عدالتوں کے ججوں کے ساتھ ملاقات کی ہے تاکہ گناہ گاروں کو ان کے انجام تک پہنچايا جاسکے۔ايس ايس پی انويسٹي گيشن نے کہا کوئی بھی جرم ہونے کے بعد فرانزک ليب کا کام ہوتا ہے کہ کرائم سين کی حفاظت کرے۔رانا ایاز نے کہا اہلکاروں کے پاس اچھی ٹريننگ نہيں جس کی وجہ سے ملزموں کو پکڑنا مشکل ہو جاتا ہے۔۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن رانا ایاز سلیمایس ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا تھا وہ اپنی پوری کوشش کريں گے کہ لاہور ميں انوسٹی گيشن کے دوران بہترين طريقے سے کام کیا جائے تاکہ عام آدمی کو انصاف دلانے میں آسانی ہو سکے ،،کیمرہ مین محمد ساجد کے ساتھ فراز نظام وقت نیوز لاہور
لاہور ايس ايس پي انويسٹي گيشن رانا اياز سليم نےکہا ہےپولیس ملزم پکڑتی ہے اور عدالت انہیں چھوڑ دیتی ہے،خواہش ہےکہ عام آدمی کو انصاف ملے،،اور اسے پوليس سے کام کرانے کے ليے کسی سہارے کی ضرورت نہ ہو
Jan 10, 2015 | 19:07