برسبین انٹرنیشنل ٹینس،آزارینکا نے ویمنز سنگل،ثانیہ اور ہنگس نے ڈبلز ٹائٹلز جیت لئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) وکٹوریہ آزارینکا نے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں ویمنز سنگل ٹائٹل جیت لیا۔ ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس نے ویمنز ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ برسبین آسٹریلیا میں منعقدہ ویمنز سنگلز ایونٹ کے فائنل میں بیلاروس کی سٹار پلیئر وکٹوریہ آزارینکا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جرمن پلیئر اینجلیق کربر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-1 سے زیر کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا، یہ ان کے کیریئر کا 18 واں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل ہے، ٹائٹل کے ساتھ ہی آزارینکا نے سال کے پہلے گرینڈسلیم ٹورنامنٹ میں حریف کھلاڑیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ دوسری جانب ویمنز ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں بھارتی پلیئر ثانیہ مرزا اور ان کی سوئس جوڑی دار مارٹینا ہنگس نے شاندار کھیل کی بدولت اینجلیق کربر اور اینڈریا پیٹکووک پر مشتمل جرمن جوڑی کو 7-5 اور 6-1 سے ہرا کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔سربیا کے نوواک جوکووچ نے سپین کے رافیل نڈال کو شکست دے کر قطر اوپن ٹینس ٹورنا منٹ جیت لیا۔انہوں نے فائنل میں سٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کی ۔ ان کی فتح کا سکورچھ ایک اور چھ دو رہا۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ایک گھنٹہ تیرہ منٹ مقابلہ جاری رہا۔نوواک کے کیریئر کا یہ ساٹھواں ٹائٹل ہے۔انہوں نے نڈال کے خلاف کھیلے گئے 47میچوں میں سے 24واں میچ جیت کر سبقت حاصل کرلی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...