کراچی: موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقے بلدیہ نمبر 12 میں گزشتہ رات موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مرنیوالے کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل سلیم کے نام سے ہوئی جو سکیورٹی زون میں تعینات تھا۔ دوسری طرف ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق بلال کالونی میں کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ملزموں سے اسلحہ برآمد کرکے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن