لاہور (نوائے وقت رپورٹ) کرکٹر عمر اکمل کو دورہ نیوزی لینڈ کے پہلے ٹی 20 میچ سے آؤٹ کر دیا گیا۔ منیجر کرکٹ ٹیم انتخاب عالم نے بتایا کہ عمر اکمل نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی 20 نہیں کھیل پائیں گے۔ پی سی بی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر ایک میچ کی پابندی لگائی تھی۔ عمر اکمل نے قائداعظم ٹرافی میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی تھی۔ ڈومیسٹک میچ پر لگائی جانیوالی پابندی کا اطلاق انٹرنیشنل میچ پر بھی ہو گا۔
عمر اکمل نیوزی لینڈکے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے آئوٹ ہوگئے
Jan 10, 2016