اسلام آباد (این این آئی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کسی دہشت گرد تنظیم کو پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکراتی عمل سبوتاژکرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، حکومت صلاح مشورے پر یقین رکھتی ہے اور تمام قومی امور پر اداروں اور پارلیمانی جماعتوں کی مشاورت سے فیصلے کئے جاتے ہیں۔