لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ خرم سعید نے کہا ہے کہ پاکستان کو ترقی یافتہ اور ایشئن ٹائیگر نوازشریف ہی بنائیں گے۔ اڑھائی برس میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے بڑی مشکلوں پر قابو پا لیا ہے۔ قومی مسائل کا رخ عوام کی جانب ہے۔ مرکزی اور پنجاب حکومت ہر پالیسی عوام کے مفاد میں بنا رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے تعلیم، صحت روزگار، ٹرانسپورٹ کے بین الاقوامی منصوبے شروع کئے ہیں۔ پنجاب میں حقیقی تبدیلی نظر آ رہی ہے جبکہ ہمارے مخالفین صرف دعوے کر رہے ہیں۔ 2012ء کے الیکشن میں عوام مسلم لیگ ن کو تاریخی مینڈیٹ سے نوازیں گے۔