لاہور (سپیشل رپورٹر) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر مولانا فضل الرحمن بن محمد خطیب جامع مسجد محمدی سنت نگر میں اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہماری شادی بیاہ سمیت تمام رسمیں اور معاملات سنت نبویؐ کے مطابق ہونی چاہئیں اور ہمارے نکاح اور رخصتیاں شادی ہالوں کی بجائے مساجد سے ہونی چاہئیں۔ ہم نے اپنی یہ بہترین اور باوقار، باعزت اقدار چھوڑکرفضول اور عذاب الٰہی کو بلانے والی رسمیں اپنالی ہیں۔ بعد ازاں پوتے بشر الرحمن کا نکاح پڑھایا اور بچی کی رخصتی بھی مسجد سے ہی ہوئی۔