لاہور ( سپیشل رپورٹر) مرکزی جمعیت اہل حدیث کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس آج لاہور مرکزی دفتر106 راوی روڈ میں ہو گا۔اجلاس کی صدارت مرکزی امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میرکریں گے۔ اجلاس میں سعودی عرب اور ایران کی کشیدگی کے تناظر میں پیدا ہو نے والی صورتحال کے علاوہ حکومت کی طرف سے دینی مدارس میں مجوزہ اصلاحات، نیشنل ایکشن پلان کے تحت علماء کی گرفتاریاں ومقدمات سے پیدا ہونے حالات پر غور اورآئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔