لاہور ( سپیشل رپورٹر) سینٹ کے ڈپٹی چیئر مین مو لا نا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ راہداری منصوبہ صرف روڈ کا نام نہیں ہے بلکہ اس منصوبے کے تمام لوازمات کو پورا کر نا اس منصوبے کا اہم حصہ ہے اسی حوا لے جمعیت علماء اسلام نے پشاور میں اے پی سی کی ہے اور ہم نے وہاں پر متفقہ سفارشات مرتب کی ہیں حکومت کو اے پی سی کی سفارشات کی طرف توجہ کر نی چاہیے۔ حکومت کو پار لیمنٹ میں مو جود تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کرفیصلے کر نے ہوں گے، آج اسلام آباد میں ایک اور اے پی سی ہورہی ہے امید ہے اس مسئلے کا کوئی متفقہ حل نکل آئے گا۔ ہمارے نزدیک پا کستان بھارت کے تعلقات کی بہتری کے لیئے ضروری ہے کہ بھارت پا کستان پر الزامات کا انداز ختم کرے اور ہر ہونے والے واقعہ کو پا کستان کے ساتھ نہ جوڑ ے انہوں نے کہا کہ بھارت الزام تو لگا دیتا ہے لیکن اس الزام کا کو ئی ثبوت نہیں پیش کر سکتا ۔