لاہور (پ ر) جامع مسجد و مدرسہ حلیمیہ سعدیہ کے بانی و مہتمم مولانا منسوب رحیمی نے کہا ہے کہ مسلمان کی منزل اللہ تعالیٰ کی خوشنودی او رضا کا حصول ہے۔ پاکستان کا حصول نفاذ نظام مصطفیٰ کے لئے کیا گیا مگر بدقسمتی سے یہ وعدہ پورا نہ ہو سکا اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے اس پر عمل میں دنیا اور آخرت کی مشکلوں کا حل موجود ہے۔ اللہ تبارک تعالیٰ نے آسانیاں پیدا کرنے کا حکم دیا ہے۔ نبی کریمؐ کی تعلیمات انسانیت کے لئے مشعل راہ ہیں۔