لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 139سے ٹکٹ ہولڈر مظہر اقبال بھلی بٹ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، ان کی نماز جنازہ میں صوبائی وزیربلال یاسین، تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری، میاں اسلم اقبال، چوہدری اصغر گجر، ولید اقبال، زبیر نیازی، طارق ثناء باجوہ، پیپلز پارٹی کے رہنمائوں جہانگیر بدر، تاجر ملک وقار سمیت تحریک انصاف۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ان کے ختم قل آج ان کی رہائش گاہ شیش محل چوک داتا دربار میں نماز عصر کے بعد ادا کی جائے گی۔ اجتماعی دعا نماز مغرب کے وقت ہوگی۔