آپریشن ضرب عضب: بے گھر افراد کی بحالی کیلئے 6 ماہ میں 59 ارب 9 کروڑ فنڈز جاری کئے گئے

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں آپریشن ضرب عضب کے باعث عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی اور سیکورٹی منصوبوں کیلئے 59 ارب 8 کروڑ 80 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے۔ وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے ذرائع کے مطابق یہ رقم 31 دسمبر 2015ء تک جاری کی گئی۔ رواں مالی سال کیلئے بے گھر افراد کی بحالی اور سیکورٹی کے خصوصی پروگرام کیلئے مجموعی طور 100 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اب تک ہزاروں خاندانوںکو واپس بھجوایا گیا ہے تاہم ابھی لاکھوں خاندان واپسی کے منتظر ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...