ممبئی (نیوز ڈیسک) سیلفی کا بڑھتا جنون خوفناک صورتحال اختیار کرگیا۔ بھارتی شہر ممبئی کے ساحلی علاقے باندرا میں ایک مسلمان 19 سالہ لڑکی ترنم کریم الدین سیلفی لینے کے شوق میں پتھروں سے پھسل کر سمندر میں 2 سہیلیوں سمیت جا گری اور ڈوب گئی قریب کھڑے ایک ملاح رمیش نے ترنم کی 2 سہیلیوں کو بچا لیا مگر ترنم کو بچاتے ہوئے وہ بھی ڈوب گیا۔ ترنم اور رمیش کی نعشوں کی تلاش رات گئے تک جاری تھی ۔
بھارت: سیلفی لینے کے شوق میں مسلمان لڑکی سمندر میں 2 سہیلیوں سمیت جاگری، دو کو بچانے والا ملاح بھی ڈوب گیا
Jan 10, 2016