حکومت عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے مو¿ثر اقدامات کرے: عبدالحق اعوان

Jan 10, 2017

لاہور (پ ر) پاکستان ملت پارٹی کے چیئرمین محمد عبدالحق اعوان اور صدر بریگیڈیئر (ر) محمد یوسف نے کہا ہے کہ صدر اوباما نے مدت مکمل ہونے پر صدارتی عہدہ چھوڑنے سے قبل امریکہ کی جیلوں میں بند متعدد غیرملکیوں کو معافی نامہ کے تحت رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس صورتحال میں پاکستانی حکمران قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے مو¿ثر اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا ابھی تک رہا نہ ہونا قومی غیرت وحمیت کے خلاف ہے۔

مزیدخبریں