”بلدیاتی نمائندوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے گا‘ ترقیا تی عمل ان کے ذریعے پایہ تکمیل کو پہنچے گا“

Jan 10, 2017

لاہور(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ(ن)لاہورصدر وممبرقومی اسمبلی محمد پرویزملک،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ الزام تراشی،انتشار اور جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کو عوام نے یکسر مسترد کردیا ۔ان ترقی کے دشمن غیر ریاستی عناصر نے پاکستان کی خوشحالی کے سفر میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی ہے،بلدیاتی نمائندوں کو مکمل با اختیار بنایا جائے گا،اور ترقی کا عمل انہیں کے ذریعے پایا تکمیل تک پہنچے گا،اتنا کام کیا جائے گا کہ لوگ پرویز مشرف کے بلدیاتی نظام کو بھول جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں کارکنوں اور عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرارکان پنجاب اسمبلی غزالی سلیم بٹ رمضان صدیق بھٹی، یٰسین سوہل، سیف الملوک کھوکھر۔ ملک وحید،وحید گل،میاں نصیر،چوہدری شہباز احمد،سید توصیف شاہ،اظہر فاروقی، رانا احسن شرافت اور عامر خان سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

مزیدخبریں