این سی اے یوتھ الیون نے ملائیشیا کو ہرا کر پہلا ون ڈے جیت لیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے دورہ پر آئی ملائیشین کرکٹ ٹیم کو این سی اے یوتھ الیون کے ہاتھوں پہلے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے اس میچ میں مہمان ملائیشین ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 45 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز سکور کیے۔ احمد فیض نے 86، سید عزیز نے 50 ناٹ آوٹ اور انور الدین نے 35 رنز سکور کیے۔ این سی اے یوتھ الیون کی جانب سے موسٰی خان نے دو جبکہ ویرن دیپ سنگھ، ناصر نواز، علی زیاب اور اسامہ میر نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں این سی اے یوتھ الیون نے 39.3 اوورز میں چار وکٹوں پر 240 رنز بنا کر میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے عبداﷲ شفیق نے ناقابل شکست 122 رنز سکور کر کے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ محمد سلیم نے 55 اور ناصر نواز نے 31 رنز سکور کیے۔ ڈیرک مائیکل نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...