اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد اور گرد و نواح سمیت سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبرپی کے کے علاقے سوات میں پیر کے روز صبح 10 بجکر 59 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم ابتدائی طور پرکسی بھی قسم کے نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔ اسلام آباد کے زلزلہ پیمانہ مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اور گہرائی 28 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا ۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
Jan 10, 2017