لاہور (کامرس رپورٹر) رواں مالی سال 2016-17 کی پہلی ششماہی (جولائی سے دسمبر) کے دوران پاکستان کا تجارتی خسارہ 22 فیصد بڑھ گیاہے اور پاکستان کو اشیاء کی بیرونی تجارت میں 14ارب 49کروڑ ڈالر کے تجارتی خسارے کا سامنا رہا جبکہ گزشتہ مالی سال اس عرصے کے تجارتی خسارے کا حجم 11ارب 85کروڑ ڈالر تھا۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے دسمبر کے دوران پاکستان سے 9ارب 91کروڑ 20لاکھ ڈالر کی اشیاء بیرون ملک برآمد کی گئیںجو گزشتہ سال سے 3.8 فیصد کم ہیں جبکہ اس دوران پٹرولیم مصنوعات اور دوسری اشیاء کی درآمد پر 24ارب 40کروڑ 20لاکھ ڈالر خرچ ہوئے جو پہلے سے 10فیصد زیادہ ہیں۔ گزشتہ مالی سال اس عرصے کی برآمدات کا حجم 10ارب 30کروڑ 60لاکھ ڈالر اور درآمدات کا 22 ارب 16 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھا۔ پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر کے دوران پاکستانی برآمدات میں گزشتہ سال دسمبر کے مقابلے میں 3فیصد کمی ریکارڈ کی گئی لیکن درآمدات 17.6 فیصد بڑھ گئیں ہیں۔
رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران تجارتی خسارہ 22فیصد بڑھ گیا
Jan 10, 2017