حیدر آباد (نوائے وقت رپورٹ) نائلہ رند خودکشی کیس میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا۔ ایس ایس پی جامشورو طارق ولایت کے مطابق سندھ یونیورسٹی کے چار ملازمین کو شامل تفتیش کر لیا گیا۔ ہیڈ آف سندھی ڈیپارٹمنٹ، ہاسٹل نگران اور دو وارڈن شامل تفتیش کئے گئے ہیں۔