شجاع آباد (خبرنگار) سرائیکی کے ممتاز شاعر شاکرشجاع آبادی ایک بار پھر شدید علیل ہوگئے مجھے پیسوں کی کوئی ضرورت نہیں حکومت میر ا علاج کرائے میر اعلاج امریکہ میں ہی ممکن ہے پاکستان میں مجھ پرمزید تجربے نہ کئے جائیں لوگوں نے میرے نام پر بہت رقم اکٹھی کی لیکن میں تو صرف ایک ہی مطالبہ کرتاہوں میر اعلاج ہو بس تفصیل کے مطابق سرائیکی کے ممتاز شاعر شاکر شجاع آباد ی ایک بار پھر شد ید علیل ہوگئے انہوںنے صحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میں کئی بار حکومت سے کہااور مطالبہ کیاہے کہ میراعلاج امریکہ میں ہی ممکن ہے مجھ پر پاکستان میں تجربے نہ کیے جائیں آج کل میر ی طبیعت بہت خراب ہے ٹھیک طریقے سے چل سکتا ہوں نہ کھا سکتاہوں پاکستان میں بہت سے لوگوں نے میرے نام پر بہت سی رقم اکٹھی کی لیکن مجھے رقم نہیں چاہیے میں صرف اپنا علاج کرانا چاہتاہوں جوکہ امریکہ میں بغیر آپریشن کے بھی ممکن ہے میں حکومت پاکستان سے یہ بھی مطالبہ کرتاہوں کہ حکومت مجھے صرف امریکہ کا ویزا اور ٹکٹ کرادے علاج میرا امریکہ میںمقیم میرے پرستار خود کرالیں گے ۔ شاکر شجاع آباد کے پرستاروںنے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاکہ شاکر شجاع آباد کو فوری طورپر امریکہ بھیجوا جائے تاکہ ان کا بروقت علاج ممکن ہوسکے اورا نہوںنے یہ بھی مطالبہ کیاکہ گوادر موٹروے بستی داد شجاع آباد کے قریب موٹروے انٹر چینج ان سے منسوب کیاجائے ۔