لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے 26 کنال اراضی بیٹوں سے لے کر واپس ماں کے حوالے کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ نے زرینہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پانچ بیٹوں نے جعل سازی سے چھبیس کنال اراضی اپنے نام کروا لی گزشتہ سماعت پر عدالت نے ماں سے بیٹوں کو جائیداد کی منتقلی کے دستاویزات کی فرانزک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا عدالت نے ریمارکس دئیے کہ رپورٹ سے ثابت ہوا کہ بیٹوں نے ماں سے جائیداد ہتھیائی۔ فاضل عدالت نے جائیداد بیٹوں سے لے کر واپس ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے 26 کنال ہتھیائی اراضی بیٹوں سے لیکر ماں کے حوالے کر دی
Jan 10, 2017