لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں لارڈ مئیر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی نااہلی کیلئے ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کرنل (ر) مبشر جاوید سرکاری عہدہ پر تعینات رہ چکے ہیں، درخواست گزار شہری عبدالرحمن کے مطابق قانون کے تحت سرکاری عہدہ چھوڑنے کے بعد 2سال تک کوئی شخص الیکشن نہیں لڑ سکتا لہذا عدالت لارڈ مئیر لاہورکو نااہل قرار دے۔
لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی نااہلی کیلئے ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر
Jan 10, 2017