گوجرانوالہ: جہیز کم لانے پر سسرالیوں کا بہو پر مبینہ طور پر وحشیانہ تشدد

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) جہیز کم لانے پر سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، اہل علاقہ نے زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا، بتایا گیا ہے گکھڑ کے علاقہ عبداللہ کالونی میں جہیز کم لانے کی رنجش پر سسرالیوں نے اکیس سالہ ارم کو مبینہ طور پرڈنڈوں ،جوتوں اور تھپڑوںکے ساتھ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گھر سے نکال دیا، اہل علاقہ نے متاثرہ خاتون کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا، جہاں پر اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ، دوسری طرف تھانہ گکھڑ پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تحقیقات شروع کردی، پولیس کے مطابق ارم کی ایک سال قبل ندیم سے شادی ہوئی تھی، ندیم روزگار کے سلسلہ میں بیرون ملک مقیم ہے ،جسے اسکی ساس اور دیور وسیم نے جہیز کم لانے کے تنازعہ پر مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایاہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...