لاہور(آن لائن ) جوہر ٹائون کے علاقے سے نہر سے کٹا ہوا انسانی پائوں برآمد ہونے پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔ ایس ایچ او تھانہ جوہر ٹائون نے بتایا کہ نہر سے برآمد ہونے والا پائوں کسی شوگر کے مریض کا ہے اسلئے کہ پائوں پر پٹی بندھی ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے پائوں کو نہر میں پھینک دیا، اُنکے مطابق پائوں کو حشرات کھا جائیں گے۔ پولیس تفتیش کررہی ہے۔ جلد ہی پتہ چل جائیگا کہ کس ہسپتال نے انسانی پائوں کو نہر میں پھینکا ہے۔