قذافی نے شادی کی پیشکش کی تھی الجزائری خاتون رکن پارلیمنٹ کا انکشاف

الجزائر(آئی این پی )الجزائر سے تعلق رکھنے والی رکن پارلیمنٹ اور سابق میڈیا پرسن زہی بن عروس نے ایک دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لیبیا کے متوفی سربراہ معمر قذافی نے 90 کی دہائی میں ان کو شادی کی پیش کش کی تھی جس کو ذہن نے مسترد کر دیا تھا۔الجزائر کے ایک نجی سیٹلائٹ چینل کے پروگرام میں بطور مہمان گفتگو کرتے ہوئے زہی نے بتایا کہ1995 میں جب وہ الجزائر ٹیلی وژن میں اینکر پرسن تھیں تو قذافی نے ایک وفد الجزائر بھیجا جس میں لیبین وومنز یونین کی رکن خواتین بھی شامل تھیں۔ ان خواتین نے الجزائر کے ہوٹل میں مجھ سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ قذافی انہیں بہت زیادہ پسند کرتے ہیں اور انہوں نے زہی کا رشتہ طلب کیا ہے۔الجزائری رکن پارلیمنٹ کے مطابق وہ اس پیش کش سے بہت زیادہ ڈر گئی تھیں کیوں کہ یہ ایک ریاست کے سربراہ کی جانب سے تھی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...